عوامی خدمت کا جذبہ ،محسن نقوی نےنوجوانوں کے دلوں میں جگہ بنا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسنین محی الدین )عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے عملی اقدامات سے نوجوانوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے رات دن ایک کر دیا، ہسپتالوں کی حالت زار کی بہتری ہو یا پھر تھانوں کچہری کے کلچر کو تبدیل کرنے کا مشن ہو ، عملی اقدامات سے ثابت کیا کہ اگر عوامی خدمت کا جذبہ ہو تو ایک سیاستدان سب کچھ کر سکتا ہے۔
سید محسن رضا نقوی نے حکومت میں آنے کے بعد حقیقی معنی میں عوامی خدمتگار ہونے کا ثبوت دیا، رات میں اگر سروسز ہسپتال ہوتے تو کچھ دیر بعد کسی تھانے میں پہنچ جاتے، بارش ہوئی تو کسی وزیر یا مشیر کے ذمے لگانے کےبجائے خود عوامی خدمت کیلئے موقع پر پہنچے، آٹے کی شدید قلت کا سامنا ہوا تو خود عوامی خدمت کیلئے سامنے آئے اور آٹا سیل پوائنٹس پر پہنچے اقدامات کا جائزہ لیتے اور بہتری کیلئے ہدایات جاری کرتے، دور دراز علاقے میں آٹے کی لائن میں بگدڑ سے خاتون زخمی ہوئی تو فورا علاج کے احکامات جاری کیے اور خود بزرگ خاتون کی تیمارداری کیلئے پہنچ کر خدمتگار ہونے کا عملی ثبوت دیا۔
پیٹرول سے تنگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فیصل آباد پہنچ کر تجارتی تنظیموں سے خود مذاکرات کیے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے راضی کیا اور آج اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ،لاری اڈے پہنچ کر کرایوں میں کمی کا خود معائنہ کیا اور پھر ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کیلئے راغب کیا اور من مانے کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو الٹی میٹم بھی دیا جس کا نتیجہ فوری کرایوں میں کمی کی صورت میں نظر آیا ۔
وزیر اعلیٰ کے اس جذبے نے انہیں عوام کے دلوں میں جگہ دے دی جس کا مظاہرہ آج فیصل آباد یونیورسٹی میں وزٹ کے موقع پر نظر آیا ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان طلبا نے ان کا ذاتی طور پر نغمہ گا کر استقبال کیا ، اس دوران وزیر اعلیٰ نے محبت سے طلبا کیساتھ مصافحہ بھی کیا اور ان کے بہتر مستقبل کی دعا بھی دی ۔