غزہ کے متاثرین کیلئے خلیجی ممالک کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)غزہ میں صیہونی فورسز کے ظلم کے شکار مظلوموں اور متاثرین زدہ افراد کیلئے 6 خلیجی ممالک کی جانب سے 100 ملین ڈالرز کی امداد بھیجنے کا اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نے منعقد ہونے والے اجلاس میں مشترکہ طور پر اس فیصلہ پر متحد ہوئے کہ غزہ کی صورت حال کے پیش نظر فوری بنیادوں پر ریلیف آپریشن کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے ہم سب غزہ کے مظلوموں کیلئے ایک سو ملین ڈالر دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ باہم امداد کا اعلان کرنے والے خلیجی ممالک میں بحرین، کویت ، اومان، قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں۔ ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے الاھلی ہسپتال غزہ پر اسرائیلی فورسز کے بزدلانہ حملے کے بعد اجلاس میں امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ غزہ کے اس ہسپتال پر منگل کی شپ صیہونی فورسز نے نے جان بوجھ کر ٹارگیٹڈ حملہ کیا تھا،جس کے بعد عرب ممالک میں بطور خاص اور باقی دنیا میں بالعموم سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں خلیجی ممالک نے امدادی سامان سے بھرے جہاز مصر کے العریش ائیر پورٹ بھجوائے تھے تاکہ رفح کے راستے غزہ پہنچائے جا سکیں۔ لیکن اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر کے رفح کی راہداری کو امدادی کارروائیوں کے لیے غیر موثر بنا دیا ہے۔
غزہ میں اب تک محض 11 دنوں میں صیہونی فورسز کی بزدلانہ کارروائیوں سے مجموعی طور 3000 سے زائد فلسطینی شہید اور معتدد زخمی ہو چکے ہیں۔