اپنی بیٹنگ کو کافی سنجیدگی سے لیتا ہوں: نعمان علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شکیل سلطان) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹنگ کو کافی سنجیدگی سے لیتا ہوں, میرا رول بیٹنگ میں بھی آتا ہے, اس پچ پر انگلینڈ کو بھی مشکلات ہورہی ہیں۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپن بولر نعمان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے مزید پچ کو یوز کریں, کوشش کریں گے انگلینڈ کو کل جلد آؤٹ کریں, بنگلہ دیش سیریز میں کنڈیشنز کی وجہ سے سپنرز کم رکھے تھے, انگلینڈ کو ٹارگٹ سے پہلے آؤٹ کریں گے, مجھے موقع ملا ہے اس کو اچیو کریں گے, میں کوشش کروں گا اچھا پرفارم کروں۔
فٹنس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ آگے بھی خود کو فٹ رکھوں, ٹیم کے پلان کے مطابق گیم کرتا ہوں, میں اپنی بیٹنگ کو کافی سنجیدگی سے لیتا ہوں, میرا رول بیٹنگ میں بھی آتا ہے, اس پچ پر انگلینڈ کو بھی مشکلات ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہدف کو لے کر انگلش کوچ کا حیران کن بیان
واضح رہے کہ پاکستان کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 36 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں، انگلش ٹیم کو جیت کے لئے مزید 261 رنز درکار ہیں۔