بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے ادا کرنیکا فیصلہ

ان تمام پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے

Oct 18, 2024 | 08:51:AM

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے ادا کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق جن آئی پی پیز کو ادائیگی کی جائے گی ان میں سب سے زیادہ 36 ارب 50 کروڑ روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے جبکہ روش پاور کو ساڑھے 15 ارب، اے ای ایس لال پیر کو 12 ارب 80 کروڑ روپے، اٹلس پاورکو6 ارب اور صبا پاور کو ایک ارب روپے ادا کئے جائیں گے۔

پاور سیکٹر ذرائع کے مطابق بند کئے جانے والے ان تمام پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔

مزیدخبریں