پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن جیت لی

کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے جو کہ ملک کی تائیکوانڈو تاریخ میں ایک یادگار لمحہ ہے

Oct 18, 2024 | 09:00:AM
پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن جیت لی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کسی بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے جو کہ ملک کی تائیکوانڈو تاریخ میں ایک یادگار لمحہ ہے۔

چیمپئن شپ میں  پاکستان کے ہارون خان نے 58 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں اپنے ہم وطن ابوبکر کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا، ہارون نے یہ مقابلہ سنسنی خیز انداز میں 6-4 اور 9-7 سے جیتا، اسی کیٹیگری میں ابوبکر نے سلور میڈل حاصل کیا۔

خواتین کے 73 کلوگرام کے فائنل میں منیشا علی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انڈونیشیا کی پیرماتا ساری کو 4-1 اور 8-2 سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قازقستان دوسری اور ملائیشیا تیسری پوزیشن پر رہیں۔