پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین کو20کروڑروپے کی ادائیگی کاحکم
8 ملازمین نے دو سال قبل برطرفی کے خلاف لندن کی عدالت کادروازہ کھٹکھٹایاتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین نے لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت لیا ،سابق ملازمین کو پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی بیس کروڑ زر تلافی دینے کا بھی حکم دیاگیا ہے۔
پی آئی اے نے 8 ملازمین کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کیا تھا، جس پرانہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں غیر منصفانہ طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین قومی ایئر لائن کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
پی آئی اے نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو ہرجانے کے طور پر پانچ لاکھ پاؤنڈ ادا کرے گی ۔