(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اورمیزبان وینا ملک نے اپنے نئے جیون ساتھی کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میں جلداپنے نئے جیون ساتھی کاچہرہ سامنے لائوں گی۔
وینا ملک کا کہنا تھا کہ میرے نئے جیون ساتھی کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا،میں نے کم عمری میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی لیکن یہ میری غلطی تھی جسے اب میں دہرانا نہیں چاہتی۔
نئے جیون ساتھی شہریار چوہدری کے حوالے سے وینا ملک نے کہا کہ ان کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے،ہماری چند ملاقاتیں ہوئی ہیں،ان ملاقاتوں میں شہریار چوہدری کو خوبصورت انسان پایا،شہریار چوہدری کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے،وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قران بھی ہیں اوراسی خوبی نے مجھے ہاں کہنے پر مجبور کیا،ہماری ابتدائی کچھ عام ملاقاتیں اسلام آباد میں ہی ہوئیں کیونکہ میرا تعلق بھی اسلام آباد سے ہی ہے،ان مختصر ملاقاتوں میں شہریار کو ایک خوبصورت انسان پایا،وہ ایک ایسا ہی جیون ساتھی چاہتی تھیں جو دینی و دنیاوی اعتبار سے ان سے جوڑ رکھتا ہو ۔
وینا ملک کے اپنے سابقہ شوہربزنس مین اسد بشیر خٹک سے دو بچے بھی ہیں،یہ شادی تین سال بعد ختم ہوگئی تھی۔