لیاری سے گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

Oct 18, 2024 | 10:13:AM

(24نیوز)کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کارندے اویس کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیزکے مطابق کارروائی لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں کی گئی، گرفتار ملزم اویس کے قبضے سے موٹر سائیکل اور دستی بم برآمد ہوا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اسمگلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

 
 

مزیدخبریں