انٹر بینک میں ڈالر سستا،سٹاک ایکسچینج میں تیزی

Oct 18, 2024 | 10:39:AM
انٹر بینک میں ڈالر سستا،سٹاک ایکسچینج میں تیزی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر بحال ہونے لگی،انٹر بینک میں روپے کی مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا  جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کا بھاؤ 29 پیسے کم ہوا،ڈالر 277.79 روپے سے کم ہوکر 277.50 روپے پر ٹریڈ   کر رہا ہے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 100 سے زائدپوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 85 ہزار 868 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پہلے سیشن میں انڈیکس اضافے کے بعد 86 ہزار کی سطح پر برقرار رہا تھا تاہم آخری سیشن میں کاروبار میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث انڈیکس 86 ہزار سے نیچے آ گیا۔