کارتک آریان کا خود میں "پراسرارطاقت"ہونے کا انکشاف

پریمیئرسے پہلے ہی فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے کے بارے میں بتاسکتاہوں

Oct 18, 2024 | 11:53:AM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم ”بھول بھلیاں“کے دوسرے اور تیسرے پارٹ میں ”روح بابا“ کا کردار ادا کرنےوالے کارتک آریان نے خود میں ایک "پراسرار طاقت"ہونے کا انکشاف کردیا ۔

کارتک آریان نے انکشاف کیاہے کہ وہ فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے بارے میں قدرتی طور پرایک فطری سمجھ رکھتے ہیں،لیکن وہ کھل کر فلم سازوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرتے،انہیں اپنی فلموں کے پریمیئر سے پہلے ہی شائقین کا ردعمل جاننے کی گہری صلاحیت حاصل ہے، جس کے باعث وہ فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے کے بارے میں بتاسکتے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کارتک آریان نے اپنی حیرت انگیز”سکس سینس“ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی "سکس سینس" پراندھا اعتماد کرتا ہوں،اسی لیے  میں فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن ہی اپنی گٹ فیلنگ کی بدولت فلم کے مستقبل کے بارے میں بتانے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ فلم ”سنگھم اگین“ اور ”بھول بھلیاں 3“ کو ایک ساتھ ریلیزکرنے کااعلان کیا گیاہے جس پر فلمی پنڈت حیرانی کااظہارکررہے ہیں۔

مزیدخبریں