پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے44 ماہ لگ گئے

Oct 18, 2024 | 12:31:PM
پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے44 ماہ لگ گئے
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے 44 ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

 ہم سنتے آئے ہیں کہ  قیام پاکستان سے اب تک پاکستان ناقابل شکست یا فلاں ملک سے 40 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں ناکامی ہوئی ہے۔اب تو ہوم گرائونڈ پر عرصہ دراز کے بعد ٹیسٹ فتح کی بات ہے۔

پاکستان نے اپنے گھر کےمیدان میں آخری ٹیسٹ فروری 2021 میں جیتا تھا ،اس کے بعد سے اب تک 44 ماہ کے عرصہ میں پاکستان نے ہوم میدانوں میں 11 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔سامنے آنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہیں۔انگلش ٹیم اس وقت دوسری بار پاکستان میں ہے۔سب سے شکست ہوئی یا میچز ڈرا ہوئے۔سیریز جیتنا تو دور کی بات سنگل ٹیسٹ بھی نہ جیت سکے۔44 ماہ بعد جاکر اب پاکستان اپنے گھر میں جیت سکا ہے۔

پاکستانی سرزمین پر عبور کیے گئے سب سے بڑے 5 ہدف یہ ہیں ۔

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان 2022،پاکستان 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز 0-1 سے ہارا۔2 میچز ڈرا تھے۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان 2022،پاکستان 3 میچزکی سیریز 0-3 سے ہارگیا۔

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 2022.23،پاکستان 2 میچز کی سیریز جیت ہی نہ سکا،دونوں میچز ڈرا رہے۔

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان 2024،پاکستان 2 میچزکی سیریز 0-2 سے ہارگیا۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان 2024۔تین  میچز کی سیریز میں پاکستان پہلا میچ ملتان میں ہارا،دوسرا میچ آج ملتان میں تمام ہوا۔

یوں 4 فروری 2021 سے 8 فروری 2021 کے ٹیسٹ کے بعد سے پاکستان میں 44 ماہ میں 12 ٹیسٹ میچز ہوئے۔پاکستان  7 میچز ہارا،4 ڈرا ہوئے۔ایک آسٹریلیا سے،4 انگلینڈ سے اور 2 بنگلہ دیش سےہارے،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے 2،2 میچز ڈرا کھیلے۔