ذاکرنائیک کاغیرشادی شدہ خواتین کے حوالے سے بیان افسوسناک ہے،جنیداکرم

مہمان کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں،خواتین کواس کے خلاف احتجاج کرناچاہیے تھا

Oct 18, 2024 | 12:48:PM
ذاکرنائیک کاغیرشادی شدہ خواتین کے حوالے سے بیان افسوسناک ہے،جنیداکرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹراورسوشل میڈیاانفلوئنسرجنیداکرم نے کنواری لڑکیوں کے حوالے سے بیان پرمعروف مذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کواس کے خلاف احتجاج کرناچاہیے تھا۔

24نیوزکے پروگرام "21منٹ شو"میں میزبان متیرہ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے جنیداکرم نے کہاکہ جوبھی ہمارے ملک میں آتاہے وہ ہمارے ملک کی برائی کرکے چلاجاتاہے،پہلے جاویداخترفیض فیسٹیول میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے تھے اورہماری برائیاں کرکے گئے ، اب ڈاکٹرذاکرنائیک آئے تو وہ بھی یہی کررہے ہیں،مہمان کے بھی توکچھ اصول ہوتے ہیں اورانہیں اپنی حدمیں رہناچاہیے،ڈاکٹرذاکرنائیک چار چارسوکلوکے جہیزکے بیگ لے کرآئے اورپی آئی اے سے کہہ رہے تھے کہ اس کے پیسے نہ لوکیونکہ انڈیامیں تو مجھے یہ رعایت ملتی ہے، ہماری پی آئی اے ویسے ہی خسارے میں جارہی ہے اورکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے۔

جنیداکرم نے کہاکہ ذاکرنائیک نے کہاہے کہ غیرشادی شدہ عورت پبلک پراپرٹی ہوتی ہے جوبہت افسوس ناک بیان ہے،پاکستان جیسے ملک میں جہاں عورتوں کوکام پرجانے اوردوسرے کاموں کی اتنی آزادی نہیں ہے، کچھ لوگ خواتین کاپہلے ہی احترام نہیں کرتے،آپ نے اس طرح کی بات کرکے لوگوں کی زبان میں الفاظ ڈال دیئے ہیں کہ یہ جوعورت جارہی ہے یہ تو پبلک پراپرٹی ہے اوروہ اس کواسی طرح ٹریٹ کرے گا،یہ وقت اپنی نوجوان نسل بالخصوص مردوں کوبتانے اورسمجھانے کاہے کہ غیرشادی شدہ خواتین کی بھی اتنی ہی عزت کرنی چاہیئے جتنی شادی شدہ خواتین کی،عورت بذات خود قابل احترام ہے،آپ الٹاانہیں یہ سکھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ غیرشادی شدہ عورت پبلک پراپرٹی ہے،اب اگر کل کوکوئی یہی چیز سوچ کرکوئی جرم کرتاہے تو کون ذمہ دارہوگا؟

جنیداکرم نے مزید کہاکہ خواتین کواس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرآناچاہیے تھاکہ ایک بندہ دوسرے ملک سے آکرہمیں اس طرح پبلک پراپرٹی کہہ رہاہے،ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 35سال سے زیادہ عمرکی دوکروڑسے زائد خواتین  شادی کے انتظارمیں بیٹھی ہیں توکیاوہ دوکروڑ عورتیں پبلک پراپرٹی ہیں؟  

متیرہ نے جنیداکرم کی بات کوآگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ ہم تو ان کے مقابلے میں عام سے بندے ہیں جبکہ وہ عالمی شخصیت ہیں ،انہیں ایسی بات بالکل بھی نہیں کرنی چاہیے تھی۔