(24 نیوز)نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے 2 سپن بولرز نے حاصل کیں۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 20 وکٹیں 2 باؤلرز نے لی ہوں۔ اس سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا دو دو بار جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے تھے۔
آخری بار 1972ء میں آسٹریلیا کے ڈینس للی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔پاکستان نے 1956ء کے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا اور اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 آؤٹ کیے تھے۔فضل محمود نے اس میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ملتان میں اب یہ کارنامہ نعمان علی اور ساجد خان نے سر انجام دیا ہے، نعمان علی نے میچ میں 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں لی ہیں۔ملتان میں کسی فاسٹ بائولر نے وکٹ حاصل نہ کی
پاکستانی سپنر ساجد خان پلیئر آف دی میچ قرار قرار دیا گیا ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کامران غلام کی سنچری نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا تھا اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اعتماد کے ساتھ گراؤنڈ میں اترے تھے ۔ انہوں نے کہا پاکستان ٹیم کیلئے جیت ضروری تھی ، تنقید برداشت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
پلیئر آف دی میچ پانے والے ساجد خان نے کہا کہ اس جیت سے خوشی ملی ، پاکستان ٹیم کو اعتماد کیلئےایسی فتح درکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ نعمان نے شاندار باؤلنگ کی ۔ نعمان کے ساتھ بائولنگ کرتے ہوئے زیادہ پر اعتماد ہوتا ہوں ۔نعمان سے مجھے مدد ملی ہے۔