ملتان میں فتح ،چیئر مین پی سی بی کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد

ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا: محسن نقوی

Oct 18, 2024 | 13:15:PM
 ملتان میں فتح ،چیئر مین پی سی بی کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےکہاساجدخان اور نعمان علی نےشاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردارادا کیا،کامران غلام نےپہلےہی میچ میں سنچری سکورکرکے

 اپنی بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ چئیرمین پی سی بی نے مزید نےکہاطویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

محنت،جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی۔ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نےاپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔امید ہےکہ انگلینڈ کے خلاف

آخری ٹیسٹ میچ میں بھی قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔