ندا یاسر کے شومیں جانے سے کیوں انکارکیا؟ صائمہ بلوچ نے وجہ بتادی

Oct 18, 2024 | 13:24:PM
ندا یاسر کے شومیں جانے سے کیوں انکارکیا؟ صائمہ بلوچ نے وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماڈل اورسوشل میڈیا اسٹار صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں جانے سے انکار کی وجہ بتادی۔

صائمہ بلوچ حال ہی میں ختم ہونے والے ریائلٹی شو ”تماشا“ کے تیسرے سیزن میں شریک ہوئی تھیں اور وہ پروگرام کی فائنسلٹ بھی رہیں۔شو ختم ہونے کے بعد صائمہ بلوچ نے ایک لائیو انٹرویو کے دوران انکشاف کیاہے کہ انہیں ندا یاسر کے شو میں مفت بلایا جا رہا تھا، انہوں نے ”تماشا“ میں شرکت کے لیے ٹی وی چینل انتطامیہ سے معاہدہ کیا اور انہوں نے اپنے معاہدے کے تحت وہ تمام کام کیے جو انہیں کرنے چاہئیں تھے، معاہدے میں یہ بات شامل نہیں تھی کہ شو میں جانا ہے، اس لیے وہ وہاں نہیں گئیں۔

صائمہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کے شو میں انہیں مفت میں بلایا جا رہا تھا، اس لیے انہوں نے اس میں شرکت سے انکار کیا،اتنا بڑا چینل ہے، ان کے پروگرام میں مفت میں کیوں جاتی؟

انہوں نے کہا کہ چینل انتظامیہ کی جانب سے ندا یاسر کے شو میں جانے کے پیسے نہ دیے جانے پر ہی انہوں نے ان کے شو میں جانے سے انکار کیا۔