نعمان علی نےاقبال قاسم کا 44 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا 

ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے

Oct 18, 2024 | 14:29:PM

(24 نیوز)انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ  میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے نعمان علی نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 
ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کی ہے۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے بالترتیب 20 وکٹیں حاصل کیں۔

 نعمان علی پاکستان کیلئے 10 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی لیفٹ آرم سپنر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اس سے قبل یہ کارنامہ سابق کرکٹر اقبال قاسم نے 1980 میں سرانجام دیا تھا۔

مزیدخبریں