بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ منی لانڈرنگ کیس میں زیرتفتیش 

Oct 18, 2024 | 14:44:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ منی لانڈرنگ کیس میں زیرتفتیش آگئیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ تمنا بھاٹیہ کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زونل دفتر میں بیان لیا گیا،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ کو مبینہ طور پر ایپ کمپنی کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کچھ فنڈز ملے تھے،تاہم ان کے خلاف کوئی الزامات نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو بیان دینے کے لیے پہلے بھی بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے کام کی وجہ سے طلبی کے سمن کو مسترد کر کے جمعرات کو پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا،تمنا بھاٹیہ کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں