محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین کیلئےسوشل میڈیا استعمال پر پابندی

ڈاکٹرز،نرسز پر بھی پابندی ہو گی، خلاف ورزی پر نوکری سے نکال دیا جائیگا : نوٹیفکیشن جاری

Oct 18, 2024 | 15:01:PM

(24 نیوز)محکمہ صحت پنجاب نے اپنے تمام ملازمین کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر کڑی پابندیاں عائد کر دیں۔

کوئی بھی ملازم سرکاری دستاویزات پبلک نہیں کر سکے گا, سیاسی، سماجی و دینی موضوعات پر بھی سوشل میڈیا پر بحث میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق شعبہ صحت سے منسلک ملازم کوئی بھی ڈاکومنٹس  پبلک نہیں کرسکتا، محکمہ صحت کا عملہ سیاسی دینی و سماجی بحث و مباحثہ پر پوسٹ نہیں کرے گا۔

نوٹیفکیشن  میں کہا گیا کہ ملازمین کے سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، پابندی نہ کرنے والوں کو نوکری سے برخواست کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں