بلاول بھٹو ملاقات کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے پاس پہنچ گئے،اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے ان کی نشست پر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی عمرایوب اور بیرسٹر گوہر سے سرسری ملاقات گزشتہ روز قومی اسمبلی ہال میں ہوئی جہاں بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی نشست پر آئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ آئینی ترمیم پر گفتگو کی اور آئینی ترامیم کے مختلف پہلو بیرسٹر گوہر کے سامنے رکھے تھے۔
ضرورپڑھیں:پشاور ہائیکورٹ،عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور
نجی ٹی وی کےذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین پرآل پارٹیز کانفرنس سے متعلق گفتگو کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری رات گئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے جہاں تینوں شخصیات کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے ملاقات ہوئی تاہم اس دوران کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔