بلاول بھٹو پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب

Oct 18, 2024 | 15:26:PM
بلاول بھٹو پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پی پی پی پی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کو مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز دی تھی۔

 اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کے لیے دعا بھی کی گئی۔