(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو آخر کار 4093 ارب روپے فراہم کر دیئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روایتی بینکوں کو 7 روز کے مارکیٹ آپریشن میں 4041 ارب روپے دیے ہیں، یہ 7 دن کی فنڈنگ 17.56فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی ہے،روایتی بینکوں کو 28 روز کے مارکیٹ آپریشن میں 26 ارب روپے دیئے گئے ہیں، یہ 28 دن کی فنڈنگ 17.59 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامی بینکوں کو 25 ارب روپے 7 روز کے مارکیٹ آپریشن میں دیے ہیں، اسلامی بینکوں کو 7 دن کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ منافع پر کی ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامی بینکوں نے 28 روز کی فنڈنگ کے لیے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔