سعودی عرب نے عمرہ زائرین کوخوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نےعمرہ زائرین کوخوشخبری سنادی۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے ساز و سامان کی حفاظت کے لیے "لاکرز پروگرام" کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے درخواستوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے، اس کام کے لیے حکام نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔
حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد مملکت کے ویژن 2030ء کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے، حرمین شریفین جانے والے زائرین لاکرز منصوبے کے تحت اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں حاضری دے سکیں گے۔