سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

Oct 18, 2024 | 17:06:PM
سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث  پاکستان میں سونے کی قیمت ساتویں آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 80 ہزار  900 روپے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،10گرام سونا 2572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار826 روپے سے نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ،عالمی مارکیٹ  میں 30 ڈالر کے اضافے سے 2712 ڈالرز فی اونس کی نئی بلند سطح قائم ہو گئی ،ایک تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے  3100 روپے کی ہوگئی،سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔