(اشرف خان , ایاز رانا) حکومتی اقدامات یا کچھ اور؟ مسلسل مہنگا ہونے والاڈالر اچانک سستا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہونے کے بعد277.79 روپے سے کم ہوکر 277.61 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی گئی ۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو وہاں امریکی ڈالر روپے پر حاوی رہا کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے اضافے سے 279 روپے 13 پیسے پر آگیا،یورو 45 پیسے کمی سے 301.98 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.55روپے مہنگا ہوکر 363.65 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 75.95 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 6 پیسے کمی کے بعد 74.06 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے ،100انڈیکس 335پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا ،100انڈیکس 85250کی سطح پرکاروبار کا اختتام ہوا ،آج 15ارب روپے سے زائد مالیت کے 32کروڑ شیئرز کا کاروبارہوا۔