شہباز شریف نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

Oct 18, 2024 | 18:00:PM
شہباز شریف نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )آئینی ترامیم سمیت اہم امور پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے  حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین   قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے،اجلاس میں شرکت کے لئے تمام حکومتی جماعتوں کو دعوت دے دی گئی،وزیراعظم اراکین کو 26ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے، وفاقی وزیرقانون آئینی ترمیم کے نکات سے اراکین کو آگاہ کریں گے۔