(وقاص عظیم)وفاقی حکومت نےموجودہ فیملی پینشنرز کو10سال کی حد سےاستثناء دے دیا،فیملی پینشن کو 10 سال تک محدود کرنے کا اطلاق موجودہ فیملی پینشنرز پر نہیں ہوگا۔
وزارت خزانہ نے تمام وفاقی وزارتوں،ڈویژنز اور اداروں کو مراسلہ بھجوادیا ،وزارت خزانہ نےگزشتہ ماہ10ستمبر کوجاری نوٹیفکیشن کی وضاحت میں مراسلہ بھجوایا جس میں وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فیملی پینشن کا اطلاق موجودہ فیملی پینشنرز پر نہیں ہوگا،فیملی پینشن کا اطلاق 10ستمبر2024 یا اس کےبعد اہل بننے والےفیملی ممبرزپر ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق شریک حیات کی وفات یا اہل نہ ہونےکی صورت میں اہل فیملی ممبرزکو پینشن ملے گی،باقی ماندہ اہل فیملی ممبرزکو پنشن کی مدت کو 10سال تک محدود کیا گیا ہے،اگر متوفی پنشنر کا بچہ معذور ہو تو اسے تاحیات پنشن ملے گی،اہل بچے کوعمو می فیملی پنشن10 سال تک یا بچے کی عمر21سال ہونے تک ملے گی۔
مراسلے کے مطابق سپیشل فیملی پنشن میں کی گئی ترمیم کے تحت فیملی ممبرز کو پینشن ملے گی،شریک حیات کی وفات یا اہل نہ رہنے پرفیملی ممبرزکو25سال تک پنشن ملے گی،اگر پنشنر کا بچہ یا بچی معذور ہواتو یہ پنشن تاحیات ہو گی،ترمیم کے تحت رضا کارانہ ر یٹا ئر منٹ لینے والے ملازمین کو پینلٹی لگے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا