(24 نیوز )مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا چوتھا مسودہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا ،پی ٹی آئی نے 4رکنی قانونی ٹیم سے مسودہ کی جانچ کا وقت مانگ لیا ،قانونی ٹیم کی سربراہی بیرسٹر گوہر کریں گے ،حامد خان ،سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر بھی خصوصی ٹیم میں شامل ہوں گے ، خصوصی ٹیم آئندہ 3ین سے چار گھنٹوں میں مسودہ کا جائزہ لیکر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرے گی ۔
پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات تک آئینی مسودے کی حمایت سے بھی انکار کر دیا ،جب تک بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں ہوتی آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنے گے ،مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروانے کا عندیہ دیا ،پی ٹی آئی کی کل بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا امکان ہے ،پی ٹی آئی ملاقات کے دوران بلاول بھٹو بھی مولانا سے ملاقات کے لیے پہنچے ،بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی وفد سے مصافحہ کیا ،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی وفد کے ساتھ ملکر ملاقات کا بھی اظہار کیا ،پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف کی اجازت سے ملاقات مشروط کی۔