کوئٹہ:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایک لیویز اہلکار  شہید،2 شدید زخمی

Oct 18, 2024 | 19:18:PM

(قادر شاہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سےایک لیویز اہلکار  شہید جبکہ 2اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ 

لیویز ذرائع کے مطابق قلات میں نامعلوم افراد نے  کانیچارہ لیویز چوکی پر حملہ کیا ،حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ دو اہلکارشدید زخمی ہوگئے ، نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) قلات منتقل کیا جارہاہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ’قانون اندھا نہیں ہوتا‘، بھارتی سپریم کورٹ میں انصاف کی علامت سے منسوب نیا مجسمہ نصب

مزیدخبریں