ہر ملک میں سپیکر،صدر، وزیراعظم ایک ہوتا ہے تو پھر چیف جسٹس دو کیوں؟علی محمد خان

Oct 18, 2024 | 20:43:PM
ہر ملک میں سپیکر،صدر، وزیراعظم ایک ہوتا ہے تو پھر چیف جسٹس دو کیوں؟علی محمد خان
کیپشن: علی محمد خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نےکہاہے کہ کیا ایک ملک میں دو وزیراعظم ہو سکتے ہیں؟سپیکر،صدر، وزیراعظم ایک ہوتا ہے تو پھر چیف جسٹس دو کیوں؟

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم آئین ساز قانون ساز یہاں بیٹھے ہیں،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ آئین میں تبدیلی نہیں ہوسکتی،آئین کی یہ کتابیں کسی بہن کے سر کے دوپٹے سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں، عزت سے اوپر کوئی چیز نہیں ہے،خواتین کو اغوا کرکے آپ نے قانون سازی کرنی ہے، شرم کا مقام ہوگا۔ 

ان کاکہناتھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پوری قوم کا نقصان تھا،یہاں سے نقاب پوش ہمارے ایک ایم این اے کو کدھر لے گئے تھے،یہ آئینی ترامیم نہیں، غیر آئینی ترامیم ہیں،آئینی ترامیم کو ایوان  میں لائیں اس پر مہینہ دو مہینے بحث کریں،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی کرسی پر ایک بار پھر بیٹھے گا،اگر ہماری حکومت میں کسی کو رات کو اٹھایا گیا تھا تو وہ بھی غلط  تھا،آج آئین سازی کی بات ہو رہی اور ایوان خالی ہے۔

علی محمد خان نے کہاکہ یہ کیسی آئینی ترمیم ہے کہ ایم این ایز کو اغوا کرنا پڑ رہا ہے،حکومت مسلم لیگ ن کی ہے، آپ کے دور میں یہ کھلواڑ ہو رہا ہے ،آپ کیوں پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں،کیا ایک ملک میں دو وزیراعظم ہو سکتے ہیں؟سپیکر،صدر، وزیراعظم ایک ہوتا ہے تو پھر چیف جسٹس دو کیوں؟8 فروری کو جو ڈاکہ پڑا اس پر ہماری پٹیشن سپریم کورٹ میں موجود ہے،آپ آئینی ترامیم لائیے اس کیلئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اس ایوان میں لائیے،مسودہ کہاں سے آیا؟ کہاں سے ملا مسودہ، کس نے بنایا مسودہ؟اگر آئینی ترامیم اتنی اچھی ہیں تو ضمیر کیوں خریدنے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک سیکنڈ میں 20 سے زیادہ فلمیں ڈاؤن لوڈ،انٹرنیٹ کی دنیا میں نئی  ٹیکنالوجی نے تہلکہ مچا دیا