مریم نواز بازو اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کی آواز بن گئیں 

Oct 18, 2024 | 21:14:PM

(راؤ  دلشاد ) وزیراعلی مریم نواز شریف بازو اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کی آواز بن گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم کو تقرری کا لیٹر دے دیا،محمد عظیم الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ اینڈ ویژول آرٹ میں ٹیچر فرائض سرانجام دیں گے ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ کی تقریب میں سپیشل پرسن محمد عظیم کو ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا،بازوؤں اور ٹانگوں سے محروم محمد عظیم پنسل سے سکیچ بنانے کے ماہر ہیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر محمد عظیم کو الیکٹرک وہیل چیئر بھ فراہم کی گئی ، وزیراعلی مریم نواز شریف کا محمد عظیم کے گھر کی سڑک بھی بنوانے کا حکم،سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم کی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ،وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سپیشل ہونے کے باوجود محمد عظیم کا ہمت وحوصلہ قابل ستائش ہیں ،محمد عظیم کی بنائی ہوئی تصویر آفس میں آویزاں کی،محمد عظیم نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا بلکہ اپنے ہنر سے لوگوں کو حیران کر دیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے جس محبت اور شفقت کا اظہار کیا،ہمیشہ یاد رکھوں گا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے وعدہ کیا اور نبھایا، دل سے ان کا مشکور ہوں،سپیشل پرسن محمد عظیم کے والد سلیم اختر نے بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں