پی ٹی آئی کے سینیٹرز غائب ہیں تو انہیں پتا ہو گا،یوسف رضا گیلانی 

Oct 18, 2024 | 21:14:PM
پی ٹی آئی کے سینیٹرز غائب ہیں تو انہیں پتا ہو گا،یوسف رضا گیلانی 
کیپشن: یوسف رضا گیلانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز اگر غائب ہیں تو انہیں پتا ہو گا،اگر وہ سینیٹرز اغوا نہیں ہوئے ہوں گے تو کل ادھر ہی ہوں گے، ہمیں سینیٹرز کو اغوا کرنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے،ہم تو چاہتے ہی نہیں ہے کہ کچھ اس قسم کا ہو۔

یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسنگ سینیٹرز کے حوالے سے آج بھی فلور پر بات ہوئی ہے، میں نے نسیمہ احسان کو خوداپنے پاس بلایا ہے، ان کامسئلہ حل ہو جائے گا، چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ جو فلور کراسنگ کرے گا وہ نا اہل ہو جائے گا۔

صحافی کے سوال ’لیکن ووٹ تو کاؤنٹ ہو گا،کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ تو فلور کراسنگ کر کے خود بندہ مر جائے؟ چیئرمین سینیٹ ایک نیوٹرل عہدہ ہوتا ہے ، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیئے گئے؟