ڈرگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ملکی مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جہاد ہے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جہاد ہے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں منشیات فروش کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل احسان کیانی کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید کانسٹیبل احسان کیانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سیکنڈ میں 20 سے زیادہ فلمیں ڈاؤن لوڈ، تہلکہ خیز خبر
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل احسان کیانی نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، پنجاب پولیس کے بہادر سپوت شہیدکانسٹیبل احسان کیانی کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جہاد ہے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔