وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے طیب سمیع خان کا گلگت بلتستان سے پنجاب حکومت،اسسٹنٹ پروفیسر(ریاضی) مِس شازیہ کا محکمۂ ہائر ایجوکیشن کے پی سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عائشہ اختر کا ڈی ایچ کیو ہری پور سے ڈی ایچ او اسلام آباد ،وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشریٰ قیوم کا ڈی ایچ کیو ہری پور سے ڈی ایچ او اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا۔
اسی طرح ایس ایس ٹی ڈائریکٹوریٹ آف ایف جی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ مِس غزل کا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تہمینہ جان کا محکمۂ صحت خیبرپختونخوا سے پمز اسپتال اسلام آباد ،اسسٹنٹ پروفیسر محکمۂ کالج ایجوکیشن سندھ شہلا ہکڑو کا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،لیکچرر، محکمۂ ہائر ایجوکیشن سائرہ شبیر کا آزاد کشمیر حکومت سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تبادلہ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری، پنجاب پولیس نور عالم کی خدمات پنجاب حکومت کو واپس کر دی گئی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیئے گئے؟