خیرپور ؛ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق 

Oct 18, 2024 | 22:02:PM

(وقار حسین منگی)خیرپور میں روڈ حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،جس کے نتیجے میں ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،دونوں ماں بیٹے کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد بخش اور زرینہ کے نام سے ہوئی ہے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش  آیا۔

مزیدخبریں