بزرگ سیاستدان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر تنقید ، الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا

Oct 18, 2024 | 22:07:PM

(24نیوز )چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پرتنقیدپر ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے ردعمل آگیا ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک بزرگ سیاستدان وممبر پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی باتیں کیں،

اپنے آپ کو لیڈر و آئینی ماہر تصور کرنے والے صاحب نے ناشائستہ زبان استعمال کی ہے جو ان کو زیب نہیں دیتی،کمیشن اس قسم کی دھمکیوں اور ہتھکنڈوں سے بالکل مرعوب نہیں ہو گا ،کمیشن اسی زبان میں respond کرنا مناسب نہیں سمجھتا اور آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں