ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا  

Oct 18, 2024 | 22:46:PM
ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے  فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے ۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 120 رنز ہی بنا پائی ، اس طرح نیوزی لینڈ نے یہ میچ 8 رنز سے جیت لیا۔

فائنل میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیئے گئے؟

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: