(24 نیوز) پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ قانون سازی ہونی چاہیے، یہ معاشرہ جنگل بن چکا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر ڈوگر نے کہا کہ ہمارے ممبران کو پریشرائز کیا جا رہا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، زرتاج گل وزیر ہماری منبر کو جس طرح اٹھایا گیا، گھسیٹ کر لے جایا گیا، یہ بھی نہ خیال کیا گیا کہ وہ خاتون ہیں، انتظار پنجوتھہ کو 10 دن ہو گئے ان کا کچھ پتہ نہیں، پولیس آ کر ہائی کورٹ میں بیان دیتی ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فسطائیت کے ماحول میں آپ کہتے ہیں پارلیمنٹ کو آگے چلنا چاہیے، قانون سازی ہونی چاہیے، یہ معاشرہ جنگل بن چکا ہے، رحیم یار خان کی سیٹ غنڈہ گردی سے ہم سے چھین لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’جبری ووٹ نہیں دیں گے، زبردستی کی تو سڑکوں کو بھر دیں گے‘‘
قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ اصلاحات دنیا بھر میں ہوتی ہیں، اگر چیزوں کو مثبت انداز سے دیکھیں تو یہ اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔