ایف بی آر میں اصلاحات ،پاکستان کسٹمز کے اختیارات کا تعین

Oct 18, 2024 | 23:50:PM

(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر )میں اصلاحات  کر دی گئی ہیں جس کے تحت پاکستان کسٹمز میں اختیارات کا تعین کردیا گیا  ہے ۔

پاکستان کسٹمز میں ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ کے اختیارات واضح کردیے گئے،ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق یکم نومبر 2024 سے ہوگا،پاکستان کسٹمز میں 3 ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ تعینات ہوں گے ،ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے اختیارات کا تعین کردیا گیا ،ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ایئرپورٹ اسلام آباد کے اختیارات بھی واضح کردیےگئے ،ڈائریکٹرجنرل کسٹمز ایکسپورٹ کے اختیارات کا تعین بھی کیا گیاہے، پاکستان کسٹمز میں 4 چیف کلکٹرز کے اختیارات واضح کیے گئے ہیں، پاکستان کسٹمز کے 33 ڈائریکٹرز کے اختیارات کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں