حکومت نے پک اینڈ چوز کیا تو عدالتی نظام تباہ و برباد ہو جائے گا ،حامد خان

Oct 18, 2024 | 23:53:PM
حکومت نے پک اینڈ چوز کیا تو عدالتی نظام تباہ و برباد ہو جائے گا ،حامد خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہاہے کہ دنیا میں آئینی ترمیم ایسی نہیں ہوتی ہے جو یہاں ہو رہی ہیں،اگر آپ نے پک اینڈ چوز کیا تو عدالتی نظام تباہ و برباد ہو جائے گا ۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ آپ آئینی بینچ بنائیں لیکن کوئی آٹھویں نمبر سے اٹھا کر  کوئی پانچویں سے ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ،اگر سات ججز کا بینچ بنانا ہے تو پہلے سات سینئرزججز پر مشتمل بینچ بنائیں،ان کاکہناتھا کہ حکومتی وفد بھی موجود تھا لیکن ہماری ملاقات الگ ہوئی ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: