(عثمان خان)تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہاہے کہ دنیا میں آئینی ترمیم ایسی نہیں ہوتی ہے جو یہاں ہو رہی ہیں،اگر آپ نے پک اینڈ چوز کیا تو عدالتی نظام تباہ و برباد ہو جائے گا ۔
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ آپ آئینی بینچ بنائیں لیکن کوئی آٹھویں نمبر سے اٹھا کر کوئی پانچویں سے ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ،اگر سات ججز کا بینچ بنانا ہے تو پہلے سات سینئرزججز پر مشتمل بینچ بنائیں،ان کاکہناتھا کہ حکومتی وفد بھی موجود تھا لیکن ہماری ملاقات الگ ہوئی ہے ۔