(24نیوز)26 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے معاملے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد سے واپسی پر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ جائیں گے،مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات پر بلاول بھٹو سے مشاورت کریں گے،ملاقات میں آئینی مسودہ پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔