امریکاکا داعش کے اہم کمانڈر کو ڈرون حملے میں مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکاکا داعش کے اہم کمانڈر کو ڈرون حملے میں مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ،امریکا نے افغانستان میں حالیہ ڈرون حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
سربراہ یو ایس سینٹر کمانڈجنرل میکنزی نے شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ 29 اگست کو ڈرون حملے میں دہشتگرد نہیں عام شہری مارے تھے ،ڈرون حملے میں امدادی کارکن اور خاندان کے 7 بچوں سمیت 10 افراد مارے گئے تھے ۔جنرل میکنزی نے کہاکہ کابل میں 29 اگست کا ڈرون حملہ المناک غلطی تھی ۔
یاد رہے کہ امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کا بدلہ داعش سے لے لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسکی شکل دیکھو ،افغان ایسے ہوتے ہیں کیا۔۔طالبان ترجمان کا بھارتی اینکر کو جواب۔۔ویڈیو وائرل