(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید63 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 20 ہزار 615، سندھ میں 4 لاکھ 49 ہزار 349، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738، بلوچستان میں 32 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 923 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار 433 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 29 ہزار 562 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 365، سندھ میں 7 ہزار 243، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 374، اسلام آباد میں 899، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 728 مریض جاں بحق ہو گئے۔