میرا خیال ہے کہانی کچھ اور ہے: وسیم اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے میرا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جا رہی ،اصل کہانی کچھ اور ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر سوئنگ کے سلطان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مایوسی کا اظہار کیا ہے،ایک بیان میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں ایونٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی موجود ہے۔
یاد رہےکہ سوئنگ کے سلطان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستقبل قریب میں شلپا اور راج کی طلاق ہوجائے گی،پیشگوئی