موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟

Sep 18, 2021 | 09:48:AM

(24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،لاہور،کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

لاہور اور گردو نواح میں دن بھر بادلوں اور سورج کی درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی اور شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلودہ رہے گا،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ہوا چلنے سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جا سکے گی، اس وقت شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سنٹی گریڈ ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، ہوا میں نمی کا تناسب اسی فیصد جبکہ 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گئی۔اس کے علاوہ کراچی میں سمندری ہواؤں کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں کمی ہو گئی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، دن میں بھی سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیںمسافروں کیلئے خوشخبری۔۔پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا
 

مزیدخبریں