(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین سیاحوں نے موٹر سائیکل پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کا روڈ ٹرپ مکمل کرلیا، غیرملکی بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خواتین بائیکرز نے ثابت کردیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، پاکستانی اور غیر ملکی بائیکرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں 9 انٹرنیشنل خواتین بائیکرز اور پاکستانی ٹیم ممبرز نے حکومت خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔
خیال رہے 9 امریکی خواتین سیاحوں نے موٹر سائیکل پر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کا روڈ ٹرپ مکمل کرلیا۔ خواتین بائیکرز نے خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادیوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا خیال ہے کہانی کچھ اور ہے: وسیم اکرم