(24 نیوز)گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون خاتون سے بدتمیزی کرنیوالے ملزم شہریار خان بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ملزم نے جیل سے درخواست دائر کی میں نابالغ ہوں ، میری عمر ساڑے سترہ سال ہے ،ضمانت پر رہائی دی جائے۔
ملزم نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ جیونائل قانون کے تحت ضمانت کا ریلیف دیا جائے ۔
ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے درخواست پر سماعت کی ۔ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا