ایک صدی پرانی قبر سے باہر نکلتے انسانی بالوں سے راہگیر خوفزدہ

Sep 18, 2021 | 10:55:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک قبرستان میں ایک صدی  پرانی قبر سے باہر نکلے انسانی بالوں نے راہگیروں  کو خوفزدہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا میں واقع سینٹ جوزف کیتھولک قبرستان میں آنے والا شخص اس وقت خوفزدہ ہوگیا جب اس نے ایک قبر کے قریب انسانی بال دیکھے۔ قبر پر لگے کتبے کے مطابق قبر ایک صدی قدیم ہے جہاں آنے والے 37 سالہ شخص نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے قبر کی مضبوط کنکریٹ میں ایک دراڑ ہے جہاں سے انسانی بال باہر آتے دکھائی دے رہے ہیں مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ قریب موجود درخت کی جڑیں قبر کے اندر تک بڑھ گئیں جس کے باعث اندر موجود انسانی باقیات باہر آگئیں۔

 اس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ان بالوں کا ایک نمونہ ٹیسٹ کروائے گا تاکہ تصدیق ہوسکے کہ یہ انسانی بال ہیں یا کسی اور جاندار کے بال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      پاکستان محفوظ ملک ہے،امریکی خواتین بائیکرز کے ریمارکس

مزیدخبریں