کاش ایسا نہ ہوتا۔۔ایشوریہ کیساتھ ہنی مون۔۔ابھیشیک نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے ایشوریہ رائے کے ساتھ اپنے ہنی مون ٹرپ کے بارے میں کچھ ایسی باتیں شیئر کر ڈالیں ہیں جسے جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کو فلم انڈسٹری کے مقبول اور طاقتور جوڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایشوریا اور ابھیشک کے درمیان فلم ’’گرو‘‘ کے دوران نزدیکیاں بڑھی تھیں۔ فلمی سیٹ سے شروع ہونے والی ملاقاتوں کا سلسلہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو زندگی بھر اپنا ہمسفر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ابھیشیک نے اپنے ہنی مون ٹرپ کے بارے میں ایک بہت ہی مضحکہ خیز بات شیئر کی ۔ اداکار نے بتایا تھامیں ایشوریہ کے ساتھ ڈزنی لینڈ ہر گیا تھا۔ وہاں وہ مجھے چھوڑ کر مکی اور منی کے ساتھ پوز دے رہی تھی۔ یہی نہیں ابھیشیک بچن نے اپنی سالگرہ کے سفر کی کہانی بھی سنائی۔ وہ ایشوریہ رائے کے ساتھ مالدیپ گئے تھے۔ یہاں انہوں نے ایک رومانٹک کینڈل ڈنر پلان کیا تھا لیکن موسم نے اس پر پانی پھیر دیا۔ ابھیشیک نے بتایا کہ میں نے مالدیپ کے بیچ کنارے کینڈل لائٹ ڈنر ٹرائی کیا تھا لیکن ہوا کی وجہ سے موم بتی بار بار بجھ رہی تھی۔ یہی نہیں ، ہوا اتنی تیز تھی کہ ریت کھانے میں آ رہی تھی۔کاش ایسا نہ ہوتا سارے پلان کو تیز ہوا نے پانی میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹ کے باتھ روم میں لڑکی نے بچے کو جنم دیا۔پھر ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل
خیال رہے کہ جب ابھیشیک بچن ایشوریہ رائے کے ساتھ ’’گرو‘‘ فلم کے پرموشن کے لئے نیویارک گئے تو انہوں نے ایشوریہ کو پرپوز کیاتھا۔ اس بارے میں میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریہ نے بتایا تھا کہ جب ابھیشیک مجھے گھٹنوں کے بل پرپوز کر رہے تھے ، مجھے ہالی وڈ فلم کا ایک سین لگا ، میں اتنا خوش ہوئی کہ ہاں کہنے میں وقت نہیں لیا۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے 2007 میں شادی کر لی تھی۔ ایشوریہ اپنے خاندان کو خصوصی ترجیح دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہن بھائیوں ہمراہ سیر پر جانیوالی بی ایس سی کی طالبہ کیساتھ ظلم کی انتہا۔ہوا کیا جانیے