استاد فتح علی خان کی طبیعت میں بہتری، وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک و ہند کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کی حالت میں بہتری، وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق استاد فتح علی خان کئی روز سے بیمار ہیں وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،آج ان کی طبیعت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے اور وینٹی لیٹر بھی ہٹا دیا گیا ہے۔یاد رہے ان کا تعلق گوالیار گھرانے سے ہے۔
خیال رہے ان کے آبا و اجداد نسل درنسل کلاسیکی موسیقی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں،استاد فتح علی خان کے والد کا نام غلام رسول خان ہے۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات پر انہیں نشان امیتاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: مزدور ی سے انکار پر والد کا جوان بیٹوں پر تشدد،لڑکے کورٹ پہنچ گئے